ریلیوں کا آغاز، ہر ضلع میں سیاسی محاذ کھل گیا،سہیل آفریدی کی سٹریٹ موومنٹ ریلیو ںکاشیڈول جاری

ریلیوں کا آغاز، ہر ضلع میں سیاسی محاذ کھل گیا،سہیل آفریدی کی سٹریٹ موومنٹ ریلیو ںکاشیڈول جاری

خیبر پختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں میں شدت!وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سٹریٹ موومنٹ ریلیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر صوبائی صدر جنید اکبر خان نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سٹریٹ موومنٹ ریلیوں کے انعقاد کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ ریلیاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور صوبائی قیادت کی سربراہی میں منعقد کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق، 17 جنوری بروز ہفتہ ہری پور سے مانسہرہ تک ریلی ہوگی، جبکہ 24 جنوری بروز ہفتہ ریلی پشاور سے نوشہرہ، مردان اور صوابی تک پہنچ کر اختتام پزیر ہوگی۔ مزید برآں، 25 جنوری بروز اتوار مینگورہ سے تیمرگرہ تک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

صوبائی صدر جنید اکبر خان نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداران اور کارکنان فوری طور پر متحرک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عوامی ریلیاں 8 فروری کو ہونے والی تاریخی پہیہ جام ہڑتال کی کامیابی کی ضمانت اور عوامی ریفرنڈم کا عملی مظاہرہ ثابت ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلیوں کا مقصد عوام کو سیاسی شعور اور تحریک انصاف کی قیادت کے موقف سے آگاہ کرنا ہے۔ ہر ضلع میں یہ ریلیاں عوامی رابطے اور مقامی مسائل کو اجاگر کرنے کا ایک موقع بھی فراہم کریں گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ریلیاں صوبے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کا عندیہ دے رہی ہیں اور 8 فروری کو متوقع ‘پہیہ جام ہڑتال کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Scroll to Top