قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی تھا، جس کے بعد سپیکر نے قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن مقرر کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ہوا، انہوں نے بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو بھی بلا کر نوٹیفکیشن حوالے کرنے کی ہدایات دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمران خان چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، بیرسٹر گوہر نے واضح اعلان کر دیا
گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیر ہوئی تھی، جس پر سپیکر نے سیکرٹریٹ کے سینئر افسران سے تفصیلی مشاورت کی اور تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا تاکہ عمل شفاف اور آئینی طور پر مکمل ہو۔





