چترال میں مسافر گاڑی کو حادثہ، پاک فوج کی فوری کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں

پشاور سے چترال جانے والی فلائنگ کوچ کوراغ میں حادثے کا شکار، پاک فوج کی فوری کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔

پشاور سےچترال کے علاقے تورکھوجانے والی فلائنگ کوچ کوراغ کے مقام پر دریا کے کنارے حادثے کا شکار ہو گئی۔گاڑی میں کل 13 مسافر سوار تھے۔

حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے برفباری اور دشوار گزار راستوں کے باوجود ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور وہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعدازاں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی منتقل کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے باقی مسافروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر کے گرم کپڑے اور چائے فراہم کی گئی۔عوام نے پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top