کرکٹ کی تاریخ کا 232 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پریزڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے 232 سال پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے کم ترین ہدف کا دفاع کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

کراچی میںکھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے ایس این جی پی ایل کو صرف 40 رنز کا ہدف دیا اور انہیں 37 رنز پر آؤٹ کر دیا، جس سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بگ بیش لیگ،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زمان خان ہیروبن گئے

پی ٹی وی کی جانب سے سیف اللہ بنگش 14 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان شان مسعود سمیت تین کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ علی عثمان نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 1794 میں قائم ہوا تھا، جب اولڈ فیلڈ نے ایم سی سی کے خلاف 41 رنز کا دفاع کیا تھا۔

Scroll to Top