امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ خریدنے کی کوشش کے تناظر میں یورپی ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈنمارک سمیت آٹھ یورپی ممالک پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا، ان ممالک میں برطانیہ، ناروے، سویڈن، نیدرلینڈز اور فن لینڈ شامل ہیں۔
امریکی ٹرمپ نے مزید کہا کہ یکم جون سے یہ ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا، امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ کا حصول امریکی قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے اور گرین لینڈ کی حفاظت صرف ڈنمارک کے بس کی بات نہیں ہے۔ اُن کے مطابق امریکہ کے سوا کوئی ملک گرین لینڈ کا دفاع نہیں کر سکتا۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یورپی ممالک کی گرین لینڈ آمد خطرناک صورتحال پیدا کر رہی ہے جبکہ چین اور روس بھی اس اہم جزیرے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرین لینڈ کے مالی فیصلے ابھی زیر غور، ٹرمپ نے چین و روس کو خبردار کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ عالمی سلامتی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔





