صوابی: ٹک ٹاک بنانے پر تنازع، ماموں کی فائرنگ سے بہن اور بھانجی جاں بحق

امجد علی
ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے گدون کی یونین کونسل لیرن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے تنازع پر گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق گھر کے اندر بھانجے کی جانب سے ٹک ٹاک بنانے پر ماموں طیش میں آ گیا اور اس نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران بھانجا تو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، تاہم گولیاں لگنے سے ملزم کی اپنی بہن اور بھانجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یہ صرف میڈیا پر بڑھکیں مارتے ہیں، 4 اکتوبر کو بھی مارچ نہیں کر سکتے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش کے ساتھ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top