کرک کے علاقے غنڈی میر خان خیل میں گھریلو ناچاقی کے باعث ملزم نے فائرنگ کر کے گھر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فاروق نے اپنے دو سگے بھائی، اپنی بیوی، بیٹی اور بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جنگر خیل کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جاں بحق ہونے والوں میں پشاور سے آئے ہوئے مہمان بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بنوں سعود خان نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او صابر آباد کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو موقع سے اسلحہ سمیت گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔





