اہم راستے بند، شہریوں کے لیے سفر کے نئے قوانین فوری طور پر نافذ

پشاور: ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر موٹروے کے کئی اہم سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے ہیں۔

حدِ نگاہ میں شدید کمی کے باعث حادثات کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق فی الحال درج ذیل سیکشنز بند ہیں:

ایم-1: پشاور سے رشکئی تک
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک
ایم-3: فیض پور سے درخانہ/رجانہ تک
ایم-4: پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، شیر شاہ سے شور کوٹ تک
ایم-5: روہڑی سے شیر شاہ/رحیم یار خان تک
ایم-11: لاہور سے سمبڑیال تک

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حدِ نگاہ بہتر ہونے تک سفر مؤخر کریں۔ شہری تازہ صورتحال جاننے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر:

دھند میں گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور ہیڈلائٹس آن کریں۔
فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ اچانک بریکنگ کے دوران حادثہ نہ ہو۔
دھند میں اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔
اگر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو تو گاڑی روک کر محفوظ مقام پر انتظار کریں۔
ہنگامی صورتحال میں فوراً موٹروے پولیس سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں تاریخی فضائی مشق، پاک فضائیہ کے F-16 طیارے عالمی افواج کے سامنے کرتب دکھائیں گے

موٹروے پولیس نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دیگر مسافروں کی حفاظت کے لیے حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Scroll to Top