سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، سندھ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، سندھ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گل پلازہ کراچی آتشزدگی پر وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گل پلازہ کراچی میں پیش آنے والی آتشزدگی کے المناک واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خط میں کہا کہ ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے، اور اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت اور عوام اس سانحے سے مضبوط ہو کر ابھریں گے۔

سہیل آفریدی نے اپنے خط میں پولیس اور فائر بریگیڈ کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملکی یکجہتی اور عوامی حفاظت کے لیے ہر صوبہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے سندھ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top