خیبرپختونخوا حکومت کا تاریخی اقدام! آٹے کی بڑھتی قیمتوں اور گندم بحران پر فوری قابو، ویٹ ریلیز پالیسی 2026 نافذ، عوام کو ریلیف کی امید
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گندم بحران پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے ویٹ ریلیز پالیسی 2026 نافذ کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا
پالیسی کے تحت صوبے بھر کی فعال فلور ملز کو حکومت کی جانب سے گندم فراہم کی جائے گی، جبکہ ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن پاسکو اور مقامی طور پر خریدی گئی گندم بھی فلور ملز کو فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی گندم کی ریلیز قیمت 10,414 روپے فی 100 کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں اب 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,190 روپے ہوگی۔ تاہم ضلعی سطح پر گندم کا کوٹہ آبادی کی بنیاد پر مقرر کیا جائے گا تاکہ ہر علاقے میں منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے۔
صوبائی حکومت کا یہ اقدام آٹے کی بڑھتی قیمتوں اور گندم کی کمی کے مسئلے پر فوری قابو پانے کے لیے اہم اور تاریخی قدم سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلور ملز کی بروقت فراہمی اور ضابطہ کاری کے ذریعے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ عام عوام کو مناسب قیمت پر آٹا دستیاب ہو۔





