نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے 2026 میں قومی شناختی کارڈ پر عمر کی تبدیلی کے طریقہ کار اور فیس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
نادرا کے مطابق شہری اپنی تاریخ پیدائش میں اصلاحات یا عمر کی تبدیلی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاہم اس کے لیے معتبر دستاویزات جیسے پیدائش کا سرٹیفیکیٹ یا دیگر سرکاری ریکارڈ پیش کرنا لازمی ہے۔
درخواست کہاں جمع کروائیں؟
پاکستان میں مقیم شہری اپنی درخواست نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں جمع کروائیں جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پاکستانی سفارتخانوں یا پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
قومی شناختی کارڈ پر عمر کی تبدیلی کی فیس
نادرا کی فیس اس تبدیلی کی مدت اور درخواست گزار کے ملک یا پاکستان میں مقیم ہونے پر منحصر ہے۔
پاکستان میں مقیم شہریوں کے لیے فیس
1 سال تک کی تبدیلی: 1,000 روپے
1 سے 2 سال تک کی تبدیلی: 2,000 روپے
2 سے 3 سال تک کی تبدیلی: 3,000 روپے
3 سال سے زیادہ کی تبدیلی: 5,000 روپے
دوسری بار عمر کی تبدیلی: 10,000 روپے
بیرونِ ملک شہریوں کے لیے فیس (امریکی ڈالر میں)
1 سال تک کی تبدیلی: $15
1 سے 2 سال تک کی تبدیلی: $25
2 سے 3 سال تک کی تبدیلی: $40
3 سال سے زیادہ کی تبدیلی: $65
دوسری بار عمر کی تبدیلی: $125
یہ بھی پڑھیں :نادرا نے عمر میں تبدیلی کے قواعد واضح کر دیے، شہریوں کے لیے اہم خبر
نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست دینے سے پہلے تمام درکار دستاویزات اور فیس کی تفصیلات کا جائزہ لے لیں تاکہ درخواست کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔





