عمران خان سے ملاقات :سہیل آفریدی سمیت 6رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

تحریک انصاف نے عمران سے اڈیالہ جیل میں رفقا کی ملاقات کےلیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا نام دے دیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں وزیراعلیٰ سمیت چھ افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وادی تیراہ متاثرین نے صوبائی حکومت کے 4 ارب روپے کے امدادی پیکیج پر سنگین سوالات اٹھادیئے

فہرست میں خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین مینا خان آفریدی، شفیع جان اور فخر جہاں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ فلک ناز اور اعجاز خان کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔

Scroll to Top