تحریک انصاف نے عمران سے اڈیالہ جیل میں رفقا کی ملاقات کےلیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا نام دے دیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں وزیراعلیٰ سمیت چھ افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وادی تیراہ متاثرین نے صوبائی حکومت کے 4 ارب روپے کے امدادی پیکیج پر سنگین سوالات اٹھادیئے
فہرست میں خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین مینا خان آفریدی، شفیع جان اور فخر جہاں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ فلک ناز اور اعجاز خان کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔





