پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا۔

پشاور بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

سلمان یوسفزئی

پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میٹرک کے امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں گے۔

کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ کے مطابق امتحانی تاریخوں کا بروقت اعلان اس لیے کیا گیا ہے تاکہ طلبا کو تیاری کے لیے مناسب وقت میسر آ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی شیڈول، رول نمبر سلپس اور دیگر ضروری ہدایات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔

Scroll to Top