چیمپئنز ٹرافی، فغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی، فغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹاس ،چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان آج جوڑ پڑے گا،تفصیلات کے مطابق اہم میچ قذافی سٹیڈیم میں دن 2 بجے شروع ہوگا۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ہے، ہم مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے، امید ہے سپنرز سے سپورٹ ملے گی۔

انگلشن کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں ہمارے پاس کوالٹی کے فاسٹ بولرز ہیں، میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت نہیں ہوا، افغانستان کی 3 وکٹیں 37 رنز پر گر گئیں۔

لاہور میں دونوں ٹیمیں گروپ بی سے مدِمقابل ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

Scroll to Top