سہیل آفریدی کیوں وزیراعلی خیبرپختونخوا منتخب کئے گئے، امیرحیدر ہوتی نے وجہ بتادی

سہیل آفریدی کیوں وزیراعلی خیبرپختونخوا منتخب کئے گئے، امیرحیدر ہوتی نے وجہ بتادی

اخونزادہ فضل حق

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اورعوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) سینئر رہنما امیر حیدر ہوتی نےدعوی کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو مفاہمت کے لیے نہیں بلکہ دباؤ اور ٹکراؤ کے لیے لایا گیا۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ تیراہ آپریشن کا فیصلہ علی امین گنڈاپور کے دور میں ہوا تھا۔تیراہ آپریشن اور پی ٹی آئی کے درمیان مفاہمت کی جڑیں جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر وزیراعلیٰ لاعلمی ظاہر کر رہے ہیں، مرکزی اور صوبائی حکومتیں لاعلمی کا دعویٰ کر رہی ہیںسب کو حقیقت معلوم ہے، تیراہ پر کھل کر سیاست ہو رہی ہے، دہشت گردی پر سیاست بند کی جائے۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ دہشت گردوں کے حوالے سے کوئی متفقہ قومی بیانیہ موجود نہیں، واضح پلان نہ ہونے سے پاکستان اور خیبرپختونخوا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق ریاست کی رٹ کمزور اور دہشت گرد مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج اور سٹریٹ موومنٹ سے صوبے میں امن و امان تباہ ہوا۔

امیر حیدر نے کہا کہ نو مئی جیسے واقعات نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ مقبولیت اور قبولیت کے چکر میں ریاستی نظام متاثر ہوا،تلخیوں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، تمام فریق مل بیٹھ کر حل نکالیں۔

Scroll to Top