ریڈیو پاکستان حملہ کیس:پشاور ہائیکورٹ کا بڑا حکم جاری

کامران علی شاہ

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سپیکر صوبائی اسمبلی کی مقرر کردہ انکوائری کمیشن کو پشاور ہائیکورٹ نے مزید کاروائی سے روک دیا۔

انکوائری کمیشن کی نوٹیفکیشن کو ریڈیو پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور اور شفیع جان کو طلب کرلیا

ڈویژن بینچ نےفریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئندہ پیشی پر دونوں جانب سے چند قانونی سوالات پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے سماعت کے مختصر تحریری فیصلے میں یہ احکامات جاری کئے ہیں ۔

ریڈیو پاکستان کی طرف سےشبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پیش ہوا جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور صوبائی اسمبلی کی صرف سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لا اور سپیکر کے سپیشل ایڈوائزر پیش ہوئے۔

Scroll to Top