فضل نبی
نوشہرہ میں تھانہ مصری بانڈہ کی حدود مغلکئی میں چیک کی رقم کے تنازعہ وقتی زبانی تکرار کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی نوجوان عمیر خان کے والد نیاز محمد کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مدعی نے رپورٹ میں بتایا کہ ان کا بیٹا عمیر خان اپنے دوست مقتول زوہیب ولد اسیم خان اور مقتول فرہاد علی ولد ظاہر علی کے ہمراہ چیک کی رقم کے معاملے کو حل کرنے کے لیے مخالفین کے پاس گیا تھا۔
مدعی کے مطابق بات چیت کے دوران فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزمان اراد علی، رمیز اور دانش پسران اقبال نے اسلحہ نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : ریڈیو پاکستان حملہ کیس:پشاور ہائیکورٹ کا بڑا حکم جاری
فائرنگ کے نتیجے میں اراد علی کی گولی لگنے سے فرہاد علی جبکہ رمیز کی فائرنگ سے زوہیب موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ دانش کی فائرنگ سے عمیر خان زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





