کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہےجہاں اسکینڈل میں ملوث 10 ملزمان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے مطابق، سرنڈر کرنے والے ملزمان بے نامی دار کے طور پر سامنے آئے اور انہوں نے 23 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے واپس کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کو پہلے ہی نیب کی جانب سے باضابطہ نوٹسز جاری کیے گئے تھےجس کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر اثاثے واپس کرنے کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ میں رقم کے تنازعے پر افسوسناک واقعہ
نیب کے سامنےسرنڈرکرنے والے ملزمان میں شعیب الرحمن، صادق زمان، اعجاز احمد، شبنم عاصم، سید علی خان، زوبیا اعجاز، مہوش بی بی، ہاشم خان، اصغر اقبال اور فصیح الرحمن شامل ہیں۔





