خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم ارشاد ایوب خان کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی تعلیمی بورڈز کے سربراہان نے شرکت کی اور امتحانات میں شفافیت اور نقل کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر تعلیم ارشاد ایوب خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر بورڈ کے تین اہم پیپرز ای مارکنگ کے ذریعے چیک کیے جائیں گے۔
امتحانات میں نئی نسل کے گریجویٹس کو ڈیوٹی دینے اور امتحانی عمل کے دوران شفافیت یقینی بنانے کے اقدامات بھی منظوری کے دائرے میں شامل ہیں، صوبائی وزیر تعلیم نے بورڈز کے چیرمین کو ہدایت کی کہ امتحانات کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری
طلباء کے درمیان نمبرز کی دوڑ سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنے کے لیے نئی ڈی ایم سی متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔





