عمران اور مولانا کے درمیان ’ان ڈائریکٹ’ رابطوں کا انکشاف

پشاور۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما انجینئیر ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور تحریک انصاف کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان مولانا فضل الرحمن کی عمران خان سے باضابطہ ملاقات کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے تاہم تحریک انصاف کے رہنماوں کے ذریعے پیغام رسانی کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ انجینئیر ضیاء الرحمن نے پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  عوامی مسائل پر حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جمعیت علماء اسلام ہی ادا کررہی ہے۔

اس کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت حکومت کو اس طرح سے سیاسی دباو میں نہیں لاسکی جیسے عوامی مسائل پر جمعیت علماء اسلام لے کر آتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن قومی سیاست کا مرکز ہیں اور ملکی سیاست کے مستقبل کا دارومدار مولانا فضل الرحمن کے فیصلوں پر ہوتا ہے یہی وجہ سے کہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت کے رہنما بھی ضرورت پڑنے پر مولانا فضل الرحمن کے پاس تشریف لاتے ہیں۔

گرینڈ اپوزیشن الائنس کے تشکیل سے پہلے ضروری ہے کہ اپوزیشن میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان موجود غلط فہمیوں کو دور کیا جائے ۔

ماضی کی نسبت تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان سیاسی گشیدگی کم رہی ہے تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان موجود فیصلے کم ہو رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

نئے انتخابات ہی ملک میں سیاسی استحکام کا واحد راستہ ہے، انجینئیر ضیاء الرحمن

گزشتہ انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے باقی صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں دھاندلی ہوئی ہے۔گزشتہ انتخابات کسی صورت قابل قبول نہیں، نئے الیکشن کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں ہے۔

جب تک عوام کو ان کے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار نہیں دیا جاتا تب تک پاکستان میں سلامتی کے حوالے سے پیدا ہوتے رہیں گے۔

فاٹا کے انضمام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما انجینئیر ضیاء الرحمن کا کہنا تھا کہ فاٹا آئینی طور پر خیبر پختونخوا میں ضم ہوچکا ہے۔

یہ اب ایک آئینی حیقیقت ہے اسے تسلیم کرنا ہی ہوگا۔ یہ فیصلہ ٹھیک ہے یا غلط اس حوالے سے شروع دن سے جمعیت علما اسلام کا موقف واضح رہا ہے کہ ہر وہ فیصلہ جس میں عوام کی رائے شامل کی گئی جائے وہ کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

Scroll to Top