سیاسی برف پگھلنے لگی؟ شوکت یوسف زئی نے حکومت کو پی ٹی آئی سے مفاہمت کا مشورہ دیدیا

نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو نقصان نہیں بلکہ چھوٹے انتظامی یونٹس بہتر کارکردگی دکھائیں گے،شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے ملکی سیاسی صورتحال، نئے صوبوں کے قیام اور پارلیمنٹ کے مستقبل کے حوالے سے پارٹی کا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے سے ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ چھوٹے انتظامی یونٹس زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ 

اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ پارلیمنٹ کے برقرار رہنے کے جواز پر سوال اٹھایا اور واضح کیا کہ تحریک انصاف کسی نئی سیاسی لڑائی کا حصہ بننے کے بجائے فی الحال صرف صورتحال کا مشاہدہ کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک تازہ بیان میں ملک میں انتظامی اصلاحات اور نئے صوبوں کے قیام کی بحث پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامی امور کو بہتر بنانے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ چھوٹے یونٹس نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی نئی سیاسی لڑائی یا محاذ آرائی کا حصہ نہیں بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : گھریلو ٹوٹکے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں: نوزائیدہ بچوں کے یرقان پر ماہرین کا بڑا انتباہ جاری!

انہوں نے اپنی جماعت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی و سیاسی حالات میں پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ اپنے لیے سیاسی سپیس حاصل کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دے جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال تماشا ہی دیکھیں گے۔

Scroll to Top