انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کوشکست دیدی

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھارت نے 311 رنز کا ہدف 41.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے آرون جارج نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 115 رنز بنائے اور نمایاں رہے، جبکہ سوریاونشی نے 68 اور آیوش مہاترے نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل ہرارے میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی طرف سے فیصل شنوزادہ نے 110 اور عزیر اللہ نیازئی نے 101 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط مجموعہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی رینکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑی نے ایک دفعہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان سادات نے 39، خالد احمد زئی نے 31 جبکہ عزیز اللہ میاخیل نے 12 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 فروری کو ہرارے میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Scroll to Top