بی ایل اے کے حالیہ حملے صرف پروپیگنڈا ویڈیوز بنانے کے لیے تھے،صحافی طلعت حسین

معروف صحافی طلعت حسین نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے بلوچستان میں حالیہ حملے اصل میں مسلح آپریشن کے طور پر دکھائی دیتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ “مواد تیار کرنے والے آپریشن” تھے۔

ایکس پر جاری بیان میں طلعت حسین نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد کسی عسکری فتح حاصل کرنا نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا ویڈیوز تخلیق کرنا اور ایک مخصوص بیانیہ عوام تک پہنچانا تھا۔

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس طرح کے حملوں کے پیٹرنز کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات اور حکمت عملیوں کا صحیح اندازہ لگایا جا سکے۔

Scroll to Top