عمران خان کی رہائی !جب اسمبلی میں بیٹھے لوگ بے بس تو دکانیں بند کرنے سے کپتان رہا نہیں ہوسکتے ، تاجر اپر دیر

عمران خان کی رہائی !جب اسمبلی میں بیٹھے لوگ بے بس تو دکانیں بند کرنے سے کپتان رہا نہیں ہوسکتے ، تاجر اپر دیر

اپر دیر کے تاجروں اور عام شہریوں نے حکومت مخالف احتجاج کے سلسلے میں دکانیں بند کرنے کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلی میں بیٹھے ایم این اے اور ایم پی اے بھی عمران خان کی رہائی کے لیے کچھ کر نہیں سکتے، تو عام شہریوں کی جانب سے دکانیں بند کرنے سے بھی کپتان کی رہائی ممکن نہیں ہوگی۔

ایک شہری نے کہااگر ہماری دکانیں بند کرنے سے عمران خان رہا ہوسکتے تو ہم دس دن دکانیں بند کردیتے، لیکن یہ عملی طور پر ناممکن ہے۔ ایم این اے اور ایم پی اے اس وقت اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور کوششیں کررہے ہیں، لیکن انہوں نے بھی عمران خان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ہم غریب لوگ اگر دکان بند بھی کریں تو کیا اس سے عمران خان رہا ہو جائے گا؟

مارکیٹ کے صدر نے تاجروں کو ہدایت کی کہ دکانیں بند رکھیں، جس پر شہریوں نے کہا کہ وہ صدر صاحب کے حکم کے پابند ہیں۔ ایک دیگر شہری نے مزید کہا’’ویسے بھی ہمارے کاروبار پہلے ہی خراب ہیں، لیکن ہم پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کے لیے آج دن گیارہ بجے تک دکانیں بند رکھیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ بعد میں دکانیں کھول کر اپنا روزگار جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top