سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے! پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے! پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام آدمی کے لیے سونا نایاب ہوتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالرز بڑھ کر 5,020 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جو مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں اضافے اور ملکی مالیاتی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ تیزی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنا مہنگا اور عام صارف کے لیے محدود ہوتا جا رہا ہے۔

Scroll to Top