صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستان کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکا کے خلاف میچ میں انہوں نے اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

اس سے قبل صاحبزادہ فرحان 40 اننگز میں 969 رنز اسکور کر چکے تھے۔ امریکا کے خلاف میچ کے پانچویں اوور کی آخری گیند پر ملند کمار کو چھکا لگا کر انہوں نے اپنے ایک ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈ کپ:پاکستان نے امریکا کو بڑا ہدف دیدیا

اس کارنامے کے ساتھ صاحبزادہ فرحان ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دسویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان، شعیب ملک، شاہد آفریدی، فخر زمان، عمر اکمل، احمد شہزاد اور صائم ایوب جیسے نمایاں نام شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم اس فہرست میں سرفہرست ہیں، جنہوں نے 133 اننگز میں 4250 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔

Scroll to Top