نیپرا نے گھریلو بجلی کے صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق یہ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں قسم کے صارفین پر لاگو ہوں گے۔
پہلے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر صرف 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کے لیے فکسڈ چارجز لگائے جاتے تھے، لیکن اب اس نظام کو مزید شفاف بنایا گیا ہے۔
ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 200 روپے فکسڈ چارج وصول کیے جائیں گے جبکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ تک استعمال پر 275 روپے، اور 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔ 300 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے چارجز 350 روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ 301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو 400 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
401 سے 500 یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 روپے مقرر کیے گئے ہیں، اور 600 یونٹ تک کے صارفین کے چارجز 75 روپے اضافے کے بعد 675 روپے ہو گئے ہیں۔
700 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے فکسڈ چارجز میں 125 روپے کی کمی کر کے 675 روپے کیا گیا ہے۔





