سونا مہنگا ہوا یا سستا؟ تازہ ترین نرخ نامہ جاری

پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور یہ مستحکم رہی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے اور 10 گرام سونا 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے پر برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5058 ڈالر کی سطح پر ٹکا رہا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ جاری رہا اور آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 90 روپے بڑھ کر 8825 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خریدار پریشان! سونا پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو وقتی سکون ملا ہے۔

Scroll to Top