ایبٹ آباد: چھانگلہ گلی میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ایبٹ آباد۔ سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں ایک ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق اور نو  افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے اہلکار اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے  اور  امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top