عمران خان کا طبی معائنہ،حکومت نے میڈیکل پینل تشکیل دے دیا

عمران خان کا طبی معائنہ،حکومت نے میڈیکل پینل تشکیل دے دیا

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے حکومت نے ایک میڈیکل پینل قائم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، جو جلد جیل جا کر معائنہ کریں گے۔

طبی جانچ کے بعد ماہرین کی سفارشات کی بنیاد پر یہ طے کیا جائے گا کہ آیا بانی پی ٹی آئی کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی شفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں ریٹینا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، جبکہ ڈاکٹر امجد بھی اسی ادارے سے وابستہ اور امراضِ چشم خصوصاً ریٹینا کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تیار کی جانے والی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی، لہٰذا معاملے پر قیاس آرائیوں یا اسے سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

Scroll to Top