ذرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کی ایمبولینس آج اڈیالہ جیل پہنچ گئی، جس میں ادویات اور مختلف طبی آلات منتقل کیے گئے ہیں۔ ایمبولینس کو جیل میں داخل ہونے کے لیے گیٹ نمبر 5 کے ذریعے اجازت دی گئی۔
ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنے کے لیے خصوصی آلات بھی موجود ہیں، تاکہ بانی کے طبی معائنے میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی جیل آمد بھی آج متوقع ہے۔
یہ اقدام بانی کی صحت کے حوالے سے سیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور اس سلسلے میں اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔





