ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کا سفر ختم ہوگا، زمبابوے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلیا کا سفر غیر متوقع طور پر ختم ہوگیا ہے ،کینگروز سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
2021 کی عالمی چیمپئن ٹیم کے لیے رواں ایونٹ میں سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنا اب محض زمبابوے کے بقیہ میچز کے نتیجے پر منحصر تھا لیکن پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
اس فیصلے کے بعد زمبابوے نے پانچ پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
آسٹریلیا کے پاس اب صرف دو پوائنٹس ہیں اور اس کا ایک میچ باقی ہے لیکن اگر وہ یہ میچ جیت بھی لیتے ہیں تو مجموعی طور پر چار پوائنٹس ہی حاصل کرسکیں گے، جو سپر ایٹ مرحلے کے لیے ناکافی ہیں۔





