ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان ٹیم تین میچز کھیلنے جا رہی ہے۔
قومی ٹیم کا پہلا میچ ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔
سپر 8 کے دوران پاکستان کا آخری میچ میزبان سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔
سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آج نمیبیا کو 102 رنز کے فرق سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔





