ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک کی تمام جامعات کے ڈگری پروگراموں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا لازمی کورس شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق تعلیمی سال 2026 سے ہر ڈگری پروگرام میں مصنوعی ذہانت پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا کورس لازمی طور پر پڑھایا جائے گا۔
اس سلسلے میں سرکاری اور نجی شعبے کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں، وائس چانسلرز، ریکٹرز اور جامعات کے سربراہان کو باضابطہ ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کا اعلان
ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اے آئی کا مضمون اختیاری یا معاون کورس کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہےتاہم اسے ہر ڈگری پروگرام کا لازمی جزو بنایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نصاب میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنا صرف ایک اضافی اقدام نہیں بلکہ موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ 21ویں صدی میں اے آئی ایک انقلابی ٹیکنالوجی کے طور پر سامنے آئی ہے۔





