خیبرپختونخوا میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اپڈیٹ جاری کر دی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں خشک سردی برقرار رہے گی جبکہ بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد رہا۔

دیر  میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  چترال میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، سیاحتی مقام مالم جبہ میں درجہ حرارت 4 ڈگری جبکہ سیدو شریف میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ایبٹ آباد میں درجہ حرارت 5 ڈگری، ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 ڈگری اور بنوں میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کا بڑا الٹ پھیر!ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بھی صوبے میں سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

Scroll to Top