ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم معرکے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مقابلہ نہایت سخت اور اعصاب شکن ثابت ہوگا کیونکہ دونوں سائیڈز صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب سمجھی جاتی ہیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 50واں آمنا سامنا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کس قدر متوازن رہا ہے۔
اب تک کھیلے گئے 49 میچز میں پاکستان نے 24 جبکہ نیوزی لینڈ نے 23 فتوحات حاصل کی ہیں، جب کہ دو مقابلے برابر رہے۔
کولمبو کا موسم بھی اس اہم مقابلے پر اثر انداز ہو سکتا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کر رکھا ہے۔





