سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج بھی مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 374 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد چاندی 8948 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چاندی کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا تھا جب قیمت 8574 روپے پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر جاری سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال ہے جس نے سرمایہ کاروں کو قیمتی دھاتوں کی خریداری پر مجبور کر دیا ہے۔

چاندی کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی اضافے کا طوفان جاری ہے۔ آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 71 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 108 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Scroll to Top