بھگوڑے عادل راجہ نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پار کر دیں، افغانستان کے حق میں اتر آیا

تحریک انصاف سے منسلک یوٹیوبر عادل راجہ افغانستان کا ترجمان بن گیا، پاکستان کے خلاف افغانستان کی وکالت کرنے لگا۔

مبصرین نے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جو پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پر خاموش رہتے ہیں، وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر اچانک “معصومیت” کا رونا شروع کر دیتے ہیں اور مذہبی بیانیے کا استعمال کرتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ آج افغانستان کے بیانیے کی وکالت کر رہے ہیں، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ وہ کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ریاست کے خلاف مہم جوئی ملک دشمنی کے زمرے میں آتی ہے اور اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے صوبہ پکتیکا، پکتیا، خوست اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے مراکز تباہ، 10 سے زائد شرپسند ہلاک، افغان میڈیا کا دعویٰ

واضح رہے افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا، پکتیا، خوست اور ننگرہار میں مبینہ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کارروائی میں 8 مختلف ٹھکانوں کو ہٹ کیا گیا اور مقامی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 10 سے زائد شرپسند ہلاک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق نشانے کو زمین بوس کیا گیا جبکہ ایک اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنگی طیاروں نے سرحدی علاقوں میں موجود مخصوص پناہ گاہوں پر بمباری کی ، افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حملوں کا ہدف ایسے مقامات تھے جہاں شدت پسند عناصر کی موجودگی کی اطلاعات تھیں۔

Scroll to Top