پاکستان کی دفاعی اور انٹیلیجنس ایجنسیز کی جانب سے کل رات ایک اہم کارروائی میں افغانستان کے تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کے سات دہشت گرد مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
کارروائی کے دوران تباہ شدہ مراکز میں نیا مرکز نمبر 1 اور 2، خارجی مولوی عباس، خارجی اسلام، خارجی ابراہیم، خارجی ملا رہبر اور خارجی مخلص یار شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان مراکز میں فتنہ الخوارج کی آپریشنل سطح کی قیادت کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور متعدد دیگر دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تیز رفتار کارروائی! افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز نشانہ، دہشتگرد قیادت ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں 80 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ مزید دہشت گردوں کی ہلاکتوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ کارروائی مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی تھی اور افغان صوبوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مکمل نشانہ بنایا گیا۔





