جانی خیل میں فتنہ الخوارج کی بربریت! جاسوسی کے الزام میں معصوم شہری کا گردن کاٹ کر ذبح، انسانیت کانپ اُٹھی

جانی خیل میں فتنہ الخوارج کی بربریت! جاسوسی کے الزام میں معصوم شہری کا گردن کاٹ کر ذبح، انسانیت کانپ اُٹھی

بنوں کے علاقے جانی خیل میں فتنہ الخوارج کی بربریت ایک بار پھر سامنے آئی، جہاں جاسوسی کے الزام میں ایک معصوم اور بے گناہ شہری کو گردن کاٹ کر ذبح کر دیا گیا۔ متاثرہ شہری کی لاش سڑک پر پھینک دی گئی، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

عوامی حلقوں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ابھی تک اس دل دہلا دینے والے واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ اس سے قبل بھی فتنہ الخوارج نے اسی علاقے میں کئی معصوم شہریوں پر وحشیانہ حملے کیے ہیں۔ پچھلے سال اشرف کے بھائی عثمان کو اسی طرح شہید کیا گیا تھا، اور کچھ عرصہ قبل فخرالدین نامی شہری کو اغوا کر کے اذیت دی گئی اور اس کا بازو توڑا گیا تھا۔

علاقائی حلقوں کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کا اسلام اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اور یہ گروہ خیبرپختونخوا کے عوام اور ان کی ترقی کے حقیقی دشمن ہیں۔ سیکورٹی حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ان دہشت گرد عناصر کی نشاندہی میں مدد کریں تاکہ انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اس اندوہناک واقعے نے نہ صرف جانی خیل بلکہ پورے بنوں کے عوام کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور شہریوں نے ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

Scroll to Top