خیبر پختونخوا ، سرکاری محکموں میں رمضان کے اوقات کار جاری

خیبر پختونخوا ، سرکاری محکموں میں رمضان کے اوقات کار جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار جاری کردیئے گئے ۔اس حوالے سے محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوانے اعلامیہ جاری کردیا ۔
اعلامیے کے مطابق محکموں اور اداروں کے 5 روز کام والے ملازمین کے اوقات کار صبح 9سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کردیئے گئے ہیں ۔ ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنیوالے ملازمین کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں ۔
جمعے کے دن سرکاری ملازمین کے اوقات کار صبح 9سے ساڑھے 12 بجے تک تک ہوں گے ۔

Scroll to Top