وزیر اعظم شہباز شریف دورۂ قطر مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف دورۂ قطر مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف دورۂ قطر مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔ اس دوران وزیر اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں امیر قطر نے اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اہم علاقائی مسائل پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے قطر کے وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم، وزیرِ مملکت برائے بیرونی تجارت اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنا اور خطے کے اہم سیاسی اور اقتصادی امور پر قریبی رابطے قائم رکھنا تھا۔

Scroll to Top