سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟جانئے

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا

مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور صارفین میں تشویش پائی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے کے بعد 541,262 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 464,044 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح، آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 268 روپے بڑھ کر 9,554 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 5,185 ڈالر تک پہنچ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ اور مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی سرمایہ کاروں کے لیے اہم چیلنجز پیدا کر رہی ہے، اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Scroll to Top