مارشل آرٹس کھلاڑی رضوان کی بطور کوچ تعیناتی کا فیصلہ

کاشف الدین سید
مشیر محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان خیبر پختونخوا تاج محمد ترند کی ہدایات پر ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی رضوان کو ملاقات کے لیے مدعو کیا۔

رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں ضلع باجوڑ میں بطور کوچ یومیہ اُجرت پر ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مدت مکمل ہونے پر کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: مسلح افراد کی پولیس  پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

رضوان نے حکومت اور محکمہ کھیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ محنت اور دیانتداری سے صوبے کے لیے باصلاحیت کھلاڑی تیار کریں گے۔

Scroll to Top