پاک ایران وزراء خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک ایران وزراء خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی تازہ ترین صورتحال اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے ایران کے خلاف ہونے والے بلاجواز حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جارحانہ اقدامات کو فی الفور روکا جائے اور سفارت کاری کے عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ بحران کا پرامن اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جا سکے کیونکہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور کسی بھی ایسی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔

Scroll to Top