کانگریس نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے غیر ذمہ دارانہ پالیسی کی مخالفت کردی

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ اسرائیل اور ایران پر حملوں کے تناظر میں ایک باقاعدہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کی ہمیشہ سے ایک روایتی غیر جانبدارانہ پالیسی رہی ہے مگر وزیراعظم کے حالیہ اقدامات سے اس دیرینہ پالیسی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مودی کے دورہ اسرائیل کو موجودہ فوجی کشیدگی کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو خطے میں بھارت کے توازن پر مبنی کردار کو کمزور کر سکتا ہے۔

کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی کی پالیسیوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان کی مخالفت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات قوموں کے درمیان ہوتے ہیں نہ کہ سیاسی جماعتوں کے ذاتی مفادات کے لیے، اس لیے خارجہ امور کو سیاسی مقاصد سے بالاتر رکھنا ضروری ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال سے بھارت کی اسٹریٹیجک پوزیشن متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ عالمی قوانین کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل کی بھارتی تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے خارجہ پالیسی میں احتیاط اور توازن کو یقینی بنائے۔

Scroll to Top