بحرین میں عمارت پر ایرانی ڈرون حملے کی ویڈیو منظرِ عام پرآگئی

بحرین میں ایک  ایرانی ڈرون حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ایک ڈرون کے عمارت کو نشانہ بنانے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پیش آیا۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز عمارتوں اور آس پاس کے علاقوں میں حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت سے دھواں اور آگ اٹھ رہی ہے جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں کسی بڑے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Scroll to Top