ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے متعلق خبر بے بنیاد قرار، رائٹرز کا تردیدی بیان سامنے آگیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بارے میں گردش کرنے والی رپورٹس کو مسترد کیا ہے۔

کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملوں میں خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں، لیکن رائٹرز کے مطابق یہ دعوے ثابت شدہ حقائق نہیں ہیں اور ان کی تصدیق قابل اعتماد ذرائع سے نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین میں عمارت پر ایرانی ڈرون حملے کی ویڈیو منظرِ عام پرآگئی

رائٹرز نے مزید کہا کہ حملے کے وقت خامنہ ای تہران میں موجود نہیں تھے اور انہیں پہلے ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کی موجودہ جگہ یا منتقلی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Scroll to Top