اسرائیلی جارحیت کے خلاف بولنے پر پاکستان،چین اور روس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں اور مناب شہر میں 100 سے زائد بچے مارے گئے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور بے گناہ افراد کے قتل کے ذمہ دار صرف امریکہ اور اسرائیل ہیں۔

انہوں نے اسرائیل اور امریکی نمائندے کے من گھڑت جواز کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے کھلے عام ایران پر جارحیت کو تسلیم کیا ہے۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ امریکہ نے دیگر ممالک میں حکومتیں تبدیل کرنے کے لیے بار بار جارحیت کی اور اسرائیل اور امریکی کارروائیاں دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار

ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بولنے پر پاکستان، چین اور روس کا شکریہ ادا کیا ۔

Scroll to Top